امریکی فضائیہ کی لیفٹیننٹ میڈیسن مارش مس امریکہ بن گئیں

فلوریڈا(رم نیوز)امریکی فضائیہ کی لیفٹیننٹ میڈیسن مارش مس امریکہ بن گئیں۔امریکی فضائیہ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے عہدے پر تعینات میڈیسن مارش نے مس امریکہ کا تاج سر پر سجا لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 22 سالہ میڈیسن مارش پبلک پالیسی پروگرام میں ماسٹرز کی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں۔ وہ ڈیوٹی پر ہوتے ہوئے پہلی مرتبہ نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔

رپورٹس کے مطابق میڈیسن مارش کا تعلق امریکی ریاست کولوراڈو سے ہے۔ میڈیسن مارش کو مس یونیورس بننے پر امریکی فضائیہ کی جانب سے بھی مبارک باد دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میڈیسن مارش مئی 2023 میں مس کولوراڈو قرار پائی تھیں جس کے بعد انہوں نے ایئر فورس میں بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ شمولیت اختیار کی تھی۔