نیٹو کی ترجمانی مسلم خاتون کریں گی

لندن(رم نیوز)نیٹو کی ترجمانی اب ایک مسلم خاتون کریں گی۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے لبنانی نژاد برطانوی خاتون فرح دخل اللہ کو اتحاد کا سرکاری ترجمان مقرر کردیا ہے۔سٹولٹن برگ نے فرح دخل اللہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ میں فرح دخل اللہ کو نیٹو کی اگلی ترجمان کے طور پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔

واضح رہے فرح دخل اللہ کے پاس بہت سے میڈیا اداروں کے علاوہ اقوام متحدہ، برطانیہ کی حکومت اور ایسٹرا زینیکا سمیت سرکاری اور نجی شعبوں میں مختلف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ وہ 2010 سے لے کر 2023 تک نیٹو کی ترجمان کے طور پر کام کرنے والی اونا لینگیسکو کی جانشین بنی ہیں۔

فرح دخل اللہ نے اپنی بنیادی تعلیم لبنان میں حاصل کی اور 2004 میں انہوں نے بیروت کی سینٹ جوزف یونیورسٹی سے آڈیو ویژول آرٹس میں یونیورسٹی کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے لندن میں اپنی تعلیم مکمل کی اور 2005 میں لندن سکول آف اکنامکس سے میڈیا اور کمیونیکیشن میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔

فرح نے بطور صحافی کام کیا۔ 2010 میں فرح نے تقریباً 4 سال تک انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کام کیا ہے۔