24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی کابینہ نے 24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی۔بابر اعوان کا نام دسمبر 2023ء میں القادر ٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی۔