پنجاب اسمبلی نے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی ۔۔۔۔ 3 ہزار431 ارب 71 کروڑ سے زائد کے مطالبات زر منظور

لاہور(رم نیوز) پنجاب اسمبلی نے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی ۔ 3 ہزار431 ارب 71 کروڑ سے زائد کے مطالبات زر منظور کیے گئے۔ اپوزیشن نے سیٹوں پر کھڑے ہوئے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔ اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحاریک ایوان میں بھاری اکثریت سے مسترد کردی گئیں۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردیاگیا۔