کینیا، ہیلی کاپٹرحادثے میں آرمی چیف سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔۔۔تین روزہ سوگ کا اعلان

نیروبی(رم نیوز) کینیا میں ہیلی کاپٹرحادثے کے نتیجے میں آرمی چیف سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔اس حادثے میں آرمی چیف کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو نے اعلان کیا کہ فوجی ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں فوج کے سربراہ جنرل فرانسس اوگولا سمیت 10 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

صدر نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 فوجی زندہ بچ گئے ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔کینیا کے صدر نے اس حادثے کے بعد ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔