سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ۔۔۔۔ تاریخ میں پہلی بار72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور

کراچی(رم نیوز)سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگئی ہے۔سٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار 55 پوائنٹس کااضافہ ہواہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس 72 ہزار 414 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔واضح رہے کہ 22 اپریل کو 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔