پانچ ہزار کے نوٹ بند کئے جائیں یا نہیں؟۔۔۔۔حکومت حتمی فیصلہ نہ کرسکی

کراچی(رم نیوز)پانچ ہزار کے نوٹ بند کئے جائیں یا نہیں، حکومت حتمی فیصلہ نہ کرسکی۔ ملک کے سب سے بڑے کرنسی نوٹ کا مستقبل کئی سالوں سے زیر غور ہے۔نجی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق معاشی ماہرین کاکہنا ہےکہ اوپن مارکیٹ سے ڈالر کی خریداری اور پھر افغانستان ڈالر کی سمگلنگ کی بڑی وجہ بھی پانچ ہزار کا نوٹ ہی بتائی جارہی ہے۔

پانچ ہزار کے نوٹ پر پابندی لگی تو بلیک کا پیسہ مارکیٹ میں واپس آئے گا۔ کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث لوگ پانچ ہزار کے نوٹ کو غیر قانونی سرگرمیوں کےلیے بھی استعمال کرتےہیں۔اعدادوشمار کے مطابق پانچ ہزار روپے کے نوٹوں کے 8 کھرب روپے کس کے پاس ہیں، اس کا ریکارڈ نہیں ہے۔