سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 740 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 72 ہزار 643 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں ایک ہزار 244 پوائنٹس اضافے کے بعد 71 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔