ا یرانی صدر ابراہیم رئیسی کولمبو پہنچ گئے

کولمبو(رم نیوز) ا یرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا دورہ مکمل کرکے سری لنکا کے شہر کولمبو پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی ایئرپورٹ سے ایران روانہ ہوئے تھے ، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور دیگر اعلیٰ حکام نے ایران کے صدر کو الوداع کیا۔