بااثر شخصیات ،سعودی خاتون کا کونسا نمبر،وہ کیا کرتی ہیں؟

ریاض(رم نیوز)سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈاکٹر خلود المانع انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سائنس کے شعبے میں دنیا کی 10 با اثر ترین شخصیات میں شامل ہو گئی ہیں۔دنیا کی دس بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں ان کا چوتھا نمبر ہے۔ ڈاکٹر خلود المانع سعودی عرب میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبے میں سپیشلائزیشن کی حامل چند شخصیات میں سے ایک ہیں۔