وزیر مملکت برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام شزہ فاطمہ کاورلڈ ٹیلی کام ڈے پر ہواوے کا دورہ

اسلام آباد (رم نیوز) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے ٹیلی کام کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔اس وفد میں چیف کوآرڈینیٹر بابر شیخ، ثانیہ زیدی کوآرڈینیٹر اور ہواوے مینجمنٹ سے مسٹر زینگ زین سی ای او کیریئر نیٹ ورک بزنس گروپ، رے یوشاننگ،وائس سی ای او پبلک افیئر، مسٹر شہزاد رشید، سی ای او کلاؤڈ، مسٹر سعد طلحہ سعید ، ڈائریکٹر گورنمنٹ افیئرز اوراحمد عزیز ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز موجود تھے۔

ٹیلی کام کا عالمی دن دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں اور معاشروں کی ترقی میں ٹیلی کمیونیکیشن کے کردار کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے وقف ہے۔

آئی ٹی اور ٹیلی کام کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ورلڈ ٹیلی کام ڈے سب کے لیے پائیدار ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے میں ڈیجیٹل اختراع کا باعث ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ ٹیلی کمیونیکیشن ایک عظیم مساوات ہے، جیسا کہ ہم ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرتے ہیں، ہم انٹرنیٹ اور نئی ٹیکنالوجیز کے ذریعے لائی گئی طاقتور سماجی تبدیلیوں کو دیکھتے ہیں۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی نے اس بات کو سراہا کہ ہواوے مکمل طوردنیا کی تعمیر کے لیے وقف ہے کیونکہ ہمارے پاس آئی ٹی کے شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور اس کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام کا عالمی دن ہماری بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل دنیا میں مواصلات اور رابطے کی اہمیت کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے۔ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن افراد قوموں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے، معلومات، خیالات اور علم کے تبادلے کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مسٹر ژانگزن کاکہنا تھا کہ گذشتہ برس ہواوے نے پاکستان میں پہلا سمارٹ ولیج پروجیکٹ بھی شروع کیا۔ حکومت پاکستان نے شہری اور دیہی ترقی کے اشاریوں کے درمیان انتہائی تفاوت کوختم کرنے کے لیے سمارٹ ولیج پاکستان پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ان کامزید کہنا تھا کہ ملک میں پہلا فنانشل کلاؤڈ ڈیٹا سکیورٹی خدشات کو دور کرنے، تاخیر کو کم کرنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے اور اخراجات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی اور روزگار پیدا کرنے میں حصہ ڈال رہا ہے۔

مسٹر رے یوشاوننگ نے ڈیجیٹل اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے اے آئی اور کلاؤڈ سروسز، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، سمارٹ سٹی سلوشنز اور سائبر سکیورٹی میں عالمی سطح پر بہترین خدمات فراہم کرتے ہوئے ڈیجیٹل پاکستان میں اپنا تعاون جاری رکھنے کے عزم کو یقینی بنایا۔ ان کاکہنا تھا کہ ہواوے میں ہماری خدمات پر آپ کے اعتماد کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق پاکستان کی خدمت کرنے کے منتظر ہیں۔