سائفر کیس۔۔۔۔بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (رم نیوز) سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر ہوگئیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر ہوگئیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 21 مئی کو سماعت کریں گے۔15 مئی کو چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت کی کازلسٹ منسوخ ہونے کے باعث سماعت نہ ہو سکی تھی۔آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ کے دلائل مکمل ہونے کا امکان ہے۔پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل جواب الجواب دلائل دینگے۔