پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج بارش کا امکان

اسلام آباد(رم نیوز) اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، بھکر، منڈی بہاؤالدین، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔