جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کامقدمہ ۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد(رم نیوز) جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے ایک مقدمہ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ہوگئی ہے۔ راولپنڈی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکارمیں مداخلت کے کیس میں علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

علی امین گنڈا پور کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔وزیر اعلیٰ کے حکومتی امور میں مصروفیت کے باعث حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست کی گئی۔عدالت نے وزیر اعلیٰ کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی۔