قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ پھر لٹک گیا

اسلام آباد(رم نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ پھر لٹک گیا۔ قومی اسمبلی کی جانب سے کل بلایاگیا اجلاس پھر ملتوی کردیاگیا ہے۔ قومی اسمبلی کی 37 قائمہ کمیٹیاں تاحال فعال نہ ہوسکیں۔ اجلاس میں پارلیمانی پارٹیز کے چیف وہپس نے شرکت کرنا تھی۔

ذرائع کےمطابق پارلیمانی جماعتوں کے اراکین کے درمیان کمیٹیوں کی تشکیل پر اختلافات برقرارہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا نام بھی تاحال سپیکر آفس کو نہیں دیا گیا، کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے نام موصول ہونے پر ایوان میں تشکیل کی تحریک پیش کی جائےگی۔