پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے،واضح شواہد ہیں ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغان سرزمین استعمال کررہے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(رم نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہاکہ پاکستان نے خطے اور افغانستان میں امن کےلیے کوشش کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس میں کہاکہ پاکستان نے خطے اور افغانستان میں امن کےلیے کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے۔

دہشت گردی کی اس جنگ میں ہمارے جوان بڑی تعداد میں شہید ہوئے۔ خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم رہا ہے۔پاکستان طویل عرصے سے افغان مہاجرین کی مدد کررہا ہے۔ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغان سرزمین استعمال کرکے پاکستان میں کارروائیاں کررہے ہیں۔واضح شواہد ہیں ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغان سرزمین استعمال کررہے ہیں۔

افغان طالبان نے اپنی سرزمین دوسروں کے خلاف استعمال نہ ہونے کا معاہدہ کیا۔ افواج پاکستان کی اولین ترجیح ملک میں امن وامان قائم کرنا ہے۔ دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ حالیہ دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان میں موجود پناہ گاہوں تک جاتے ہیں۔

غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیاگیا۔ بشام حملے کی منصوبہ بندی بھی افغانستان میں کی گئی۔ چینی شہریوں پر خود کش حملہ کرنے والا بھی افغان شہری تھا۔ داسو میں چینی انجینئرز پر حملے کی کڑیاں بھی سرحد پار سےملتی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردی کی ناکام کارروائیاں اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ سیکیورٹی فورسز دشمن کے عزائم کو ناکام بنا رہی ہیں، اس کی ایک اور مثال 20 مارچ 2024 کو گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر 8 دہشت گردوں کا حملہ ہے جسے پاک فوج کے جوانوں نے جواں مردی سے ناکام بنایا اور آٹھوں دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔