وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کا اجلاس طلب کرلیا

لاہور(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کا اجلاس آج طلب کیا ہے اور ایف بی آر افسران کو ماڈل ٹائون پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں ایف بی آر افسران کی جانب سے ٹیکس وصولی پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس اہم اجلاس میں افسران کی کارکردگی کابھی جائزہ لیاجائے گا۔