خیبر پختونخوا کاگورنر بننے کے بعد فیصل کنڈی کا دیرینہ خواب پورا ہوجائے گا: بیرسٹر سیف

پشاور(رم نیوز) بیرسٹر سیف کاکہنا ہےکہ خیبر پختونخوا کاگورنر بننے کے بعد فیصل کنڈی کا دیرینہ خواب پورا ہوجائے گا۔بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہاکہ خیبر پختونخوا کاگورنر بننے کے بعد فیصل کنڈی کا دیرینہ خواب پورا ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پی پی ، ن لیگ میں بندر بانٹ کی وجہ سے فیصل کنڈی کو عہدہ مل گیا ہے۔ کے پی حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیاہے۔ امید ہے کہ فیصل کنڈی پی ٹی آئی کے خلاف بیانات سے گریز کریں گے۔

ان مزید کہنا تھا کہ امید ہےنئے گورنر کے پی عوام کی فلاح کے لیے ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ کے پی میں وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے صوبائی بقایاجات پر مرکز سے بات کریں گے۔