ایرانی صدر کس ہیلی کاپٹر پر سوار تھے؟

تہران(رم نیوز) ایرانی صدر کس ہیلی کاپٹر پر سوار تھے؟، اس کے بارے میں ایرانی خبر رساں اداروں کی تصاویر اور اعلانات کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور مشرقی آذربائیجان صوبے کے بعض اہلکار جس ہیلی کاپٹر پر سوار تھے وہ بیل 212 ہیلی کاپٹر تھا۔

یہ امریکی ہیلی کاپٹر 1970 کی دہائی میں ٹیکساس میں بنایا گیا تھا اور اس کی پروڈکشن لائن کو 1980 کی دہائی کے اواخر میں کینیڈا منتقل کر دیا گیا تھا۔بیل 212 کو شہری مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، بشمول ریسکیو، فائر فائٹنگ اور ٹرانسپورٹیشن وغیرہ۔رضا شاہ پہلوی کے دور میں ایرانی فوج نے اطالوی ساختہ بیل 212 ہیلی کاپٹر خریدے اور اس ہیلی کاپٹر کا ملٹری ماڈل ایران میں بیل 212 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

دو انجنوں والا یہ ہیلی کاپٹر 15 مسافروں اور دو ٹن سے زیادہ اضافی سامان لے جا سکتا ہے۔ معیاری ورژن میں، اس ماڈل کی زیادہ سے زیادہ رفتار 220 کلومیٹر فی گھنٹہ، تقریباً 440 کلومیٹر کی حد اور زیادہ سے زیادہ پرواز کی اونچائی پانچ کلومیٹر ہے۔

بیل کے ابتدائی ماڈلز، جو کہ فرنٹ لائن کے پیچھے ایک ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر کے طور پر بنائے گئے تھے، وہاں کوئی بلٹ پروف شیشہ، ہتھیار اور ریڈار وارننگ سسٹم نہیں تھے۔ وہ سامان جو بعد کے کچھ ماڈلز میں شامل کیا گیا تھا۔