کورونا کی چوتھی لہر میں مسلسل کمی، مزید16 جانیں چلی گئیں

اسلام آباد(رم نیوز)کورونا وائر س سے مزید16 جانیں چلی گئیں۔ اموات کی تعداد 28 ہزار 344 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 393 ہوگئی۔

24 گھنٹوں کے دوران 567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 40 لاکھ 5 ہزار 357 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 12 لاکھ 14 ہزار 663 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔