پی ڈی ایم آج سے پاور شو کرے گی

لاہور(رم نیوز)پوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم آج پورے ملک میں بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کرے گا۔لاہور اور کراچی میں آج مظاہرے ہوں گے، سرگودھا ، خوشاب ، میانوالی ، بھکر اور جھنگ میں اپوزیشن جماعتوں کے کارکن سڑکوں پر نکلیں گے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین اور کارکن مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں گے۔لاہور کے جین مندر چوک سے تین بجے احتجاجی ریلی کا آغاز ہوگا۔