نومبر میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کیوں بلایا جارہا ہے؟

اسلام آباد(رم نیوز)حکومت نے نومبر میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیاہے۔ مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اوربھارتی دہشت گردکلبھوشن سے متعلق بل سمیت دیگر بل منظورکرائے جائیں گے۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس نومبرمیں بلایا جائے گا ، ای وی ایم سمیت دیگربل مشترکہ اجلاس سےمنظورکرائیں گے، ای وی ایم کوقانون کے تحت نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ٹیکنالوجی استعمال کی ہدایت کی تھی، حکومت سپریم کورٹ کےاحکامات پرعملدرآمدکررہی ہے۔