بڑا ریلیف لا رہے ہیں؟۔۔۔فواد چودھری نے کیا بات کردی

اسلام آباد(رم نیوز)فواد چودھری نے کہاصحت کارڈ سے پنجاب کا ہر خاندان 10 لاکھ روپے تک علاج کراسکے گا۔انہوں نے کہا گیم چینجر پروگرام سے معیاری علاج غریب سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہو گا۔صحت، تعلیم اور4 بنیادی اشیا ئےضرورت آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔

مارچ تک پورے پنجاب کو صحت کارڈز مل جائیں گے۔صحت کارڈ کسی بھی ڈاکٹر یا ہسپتال میں استعمال کیاجاسکے گا۔سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اورہسپتال بھی علاج کیلئے بلامعاوضہ میسر ہوں گے۔