قیدی خواتین کے بچوں کیلئے کیا اعلان کیا؟

لاہور(ر م نیوز)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہاقیدیوں کی سہولت کے لیے لنچ اورڈنر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔انہوں نے کہا محکمہ صحت ہر ماہ جیلوں میں قیدیوں کے چیک اپ کیلئے میڈیکل کیمپ لگائے گا۔کمسن قیدیوں کے استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ قیدی خواتین کے بچوں کیلئے تعلیم اور ڈے کیئر سینٹر کا اہتمام کیا جائے گا۔

سیل اور بیرکس میں ایئرکولر، ایگزاسٹ فین، لائٹس اور اضافی پنکھے لگائے جائیں گے۔قیدیوں کے ساتھ جیلوں میں جو سلوک ہوتا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔انہوںنے کہاقیدیوں اورجیل عملے کیلئے 5ارب50کروڑ روپے کے تاریخی پیکج کی مثال نہیں ملتی ہے۔قیدی ریلیف پیکج فرسودہ جیل نظام میں انقلابی اصلاحات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔