اسلام آباد اور راولپنڈی کی مختلف سڑکیں بند کردی گئیں

اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد اور راولپنڈی کی مختلف سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔اس وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک ٹریفک کے لیے دونوں اطراف بند ہیں۔ اسلام آباد سے مری روڈ راولپنڈی جانے والی ٹریفک کو اسلام آباد ہائی وے کی طرف موڑ دیاگیا ہے۔ مری روڈکو مریڑ چوک سے فیض آباد تک کنٹینر لگا کربند کیا گیا ہے۔

نائنتھ ایونیو سے راولپنڈی جانے والی ٹریفک کو آئی جے پی روڈ کی طرف کردیاگیاہے۔ اسلام آباد جانے کے لیے پشاور روڈ اور آئی جے پی روڈ کے راستے استعمال کرسکتے ہیں۔ہائیکورٹ چوک، کچہری اور مال روڈ پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔