ہمارا فوکس کس چیز پر ہے؟۔۔۔گورنر پنجاب نے بتادیا

لاہور(رم نیوز)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہمارا چیلنج اپوزیشن نہیں، گڈ گورننس ہے۔انہوں نے مزید کہا ہمارا چیلنج لوگوں کو سہولیات دینا ہے۔صحت کارڈکے اجراسے مستحق افراد کو ریلیف ملے گا۔اپوزیشن کےاندر اختلافات ہیں۔ہمارا چیلنج مہنگائی،کرپشن پر قابو پانا ہے۔ہمارا چیلنج رشوت کو موثرطریقے سےکنٹرول کرناہے۔اپوزیشن منظم نہیں،اپوزیشن جماعتوں کے اندر اختلافات ہیں۔عام آدمی چاہتا ہے اسےگیس،بجلی ،پانی کم قیمت میں میسرہو۔

انہوں نے کہا ہمارا فوکس مہنگائی کےخاتمے پر ہے۔یورپی پارلیمنٹ ممبران نےجی ایس پی پلس کیلئےحمایت کی یقین دہانی کرائی۔بھارت چاہتا ہے پاکستانی باسمتی چاول کی یورپ کیلئےبرآمدپرپابندی لگے۔ہم نہیں چاہتےبھارتی چاول کی یورپ کیلئےبرآمدپرپابندی عائدہو۔