نور مقدم کیس،اپ ڈیٹ کیا ہے؟

اسلام آباد(رم نیوز)سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کے معاملے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔تحریری فیصلے میں بتایا گیا عصمت ذاکر کی خاتون ہونے کے ناطے درخواست ضمانت منظور کی گئی ہے اور انہیں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کیلئے کہا گیا ۔ ضمانت کے غلط استعمال، ٹرائل میں تاخیر کی صورت میں اسے واپس لیا جاسکتا ہے۔تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا فیصلہ برقرار رہے گا۔