وزیر اعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

لاہور(رم نیوز)وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے جہاں ان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات ہو گی۔عثمان بزدار ملاقات میں عمران خان کو صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔اسکے علاوہ بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوگی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انتظامی اجلاس بھی ہو گا جس میں اپوزیشن کے احتجاج سے متعلق حکمت عملی پر غورکیا جائے گا۔