’’ پہلے مصر کا بیڑہ غرق کیا اب یہاں‘‘۔۔۔۔؟خواجہ آصف نے گورنر سٹیٹ بینک کے بارے میں کیا کہا؟

اسلام آباد(رم نیوز)ن لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کہاگورنرسٹیٹ بینک قرض پر مختلف بیانات دے رہےہیں۔گورنر سٹیٹ بینک نے پہلے مصر کا بیڑہ غرق کیا اب یہاں مسلط ہیں۔انہوں نے کہاگورنر سٹیٹ بینک ملک کو دیوالیہ کررہے ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ ڈالر بڑھنے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فائدہ ہوتا ہے۔گورنر سٹیٹ بینک بتائیں ڈالر بڑھنے سے 22 کروڑ عوام کا کیا بنے گا ؟وزیراعظم کہا کرتے تھے ڈالر ایک روپیہ بڑھنے سے کتنا قرضہ بڑھتا ہے۔انہوں نے کہاگورنر سٹیٹ بینک رضا باقر آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں۔