حکومت کو اس معاملے پر وضاحت دینی ہوگی؟۔۔۔شیری رحمان نے کس معاملے پر با ت کی؟

کراچی(رم نیوز)شیری رحما ن نےپاکستان کانام فیٹف گرے لسٹ میں برقرار رہنےپر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا حکومت ملک کوفیٹف کی گرے لسٹ سے نہیں نکال سکی۔ بلز بلڈوز کرنے کے باوجود پاکستان گرے لسٹ میں کیوں ہے؟۔

حکومت کو اس معاملے پر وضاحت دینی ہوگی۔انہوں نے کہا حکومت ایک بار پھر نرخوں میں اضافے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ پاکستان فیٹف گرے لسٹ میں ہے، دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ ڈالر 174 روپے کی اونچی سطح پر ہے، مہنگائی بے قابو ہے۔