وزیر اعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات،کیا بات ہوئی؟

لاہور(رم نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اپنے دورہ یورپ پر بریفنگ دی۔اس ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے جی ایس پی پلس سٹیٹس سے متعلق گورنر پنجاب کے کردار کو سراہا۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا جی ایس پی پلس میں توسیع کے لیے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کی تھیں۔

انہوں نے کہا یورپی پارلیمنٹ کے 4 نائب صدور سمیت 30 ای یو ارکان سے ملاقات ہوئی۔ برسلز، ہنگری اور اٹلی میں بھی اہم ملاقاتیں کی تھیں۔انہوں نے کہا انشا اللہ جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ حق میں آئے گا۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے لیے بھی پاکستانی کردار کو یورپ میں سراہا جا رہا ہے۔