جنگی جرائم میں ملوث ملک کا احتساب ضروری ، پریشانی ہے کہ جنگ بندی سے متعلق اب تک اتنا دباؤ نہیں بڑھایا جا رہا:ملالہ یوسفزئی

اسلام آباد(رم نیوز) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کاکہنا ہےکہ جنگی جرائم میں ملوث ملک کا احتساب ضروری ، پریشانی ہے کہ جنگ بندی سے متعلق اب تک اتنا دباؤ نہیں بڑھایا جا رہاہے۔

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ جنگی جرائم میں ملوث ملک کا احتساب ضروری ، پریشانی ہے کہ جنگ بندی سے متعلق اب تک اتنا دباؤ نہیں بڑھایا جا رہاہے۔ نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کا اب کوئی جواز نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے دنیا بھر کے عوام سےغزہ میں جنگ بندی کیلئے اپنے اپنے ملکوں میں حکومتوں پر دباؤ ڈالنے کی بھی اپیل کی۔یاد رہے کہ اس سے قبل نیلسن منڈیلا کی دسویں برسی کے موقع پر جوہانسبرگ میں خطاب کرتے ہوئے نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا تھا کہ طالبان نے افغانستان میں لڑکی ہونا ہی غیر قانونی بنا دیا ہے۔