کبھی کسی سیاست کا حصہ نہیں بنا، اپنے کام سے کام رکھا: فیصل قریشی

کراچی(رم نیوز)اداکار فیصل قریشی کاکہنا ہے کہ کبھی کسی سیاست کا حصہ نہیں بنا، اپنے کام سے کام رکھا۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ میں کبھی کسی سیاست کا حصہ نہیں بنا، اپنے کام سے کام رکھا۔ ان کاکہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو چھوڑ کر ہر کوئی چڑھتے سورج کا سلامی ہوتا ہے، چند سال تک ایسا رہتا ہے، پھر کسی اور کی تعریفیں کی جاتی ہیں، کسی اور کو سلام کیاجاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں نعمان اعجاز ہمیشہ کہتے ہیں کہ وہ ایسی گروپ بندی اور سیاست کا حصہ نہ بنیں اور اپنے کام پر توجہ دیں، جیسے خود نعمان اعجاز کسی سیاست کا حصہ نہیں بنتے اور اپنے کام سے کام رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نعمان اعجاز کسی کے سلامی نہیں، کسی سیاست کا حصہ نہیں لیکن اس باوجود ہر سکرین پر نظر آتے ہیں۔

فیصل قریشی نے بتایا کہ ماضی میں ایسا نہیں ہوتا تھا، ان کے زمانے میں ہمایوں سعید، سلیم شیخ، عدنان صدیقی اور ان سمیت چند اداکار ہوتے تھے اور ان کے درمیان مقابلہ بھی ہوتا تھا لیکن کبھی کسی نے کسی کو نیچا دکھانے کی کوشش نہیں کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ کہا کہ مجھ سے پیسوں کا حساب کتاب نہیں ہوتا، اس لیے ڈرامے پروڈیوس نہیں کرتا۔ میں نے چند تجربات کرکے دیکھا لیکن مالی معاملات درست انداز میں نہیں سنبھالے جاتے۔