عائشہ عمر نے کالر بون سرجری کرالی۔۔۔۔ شوبز سے عارضی دوری کا فیصلہ

کراچی(رم نیوز)پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے کالر بون کی سر جری کرالی ہے اس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹا سٹوری پر اس حوالے سے تصویر شیئر کی ہے۔ اداکارہ کے مطابق آٹھ سال قبل ایک کار حادثے کے دوران ا ن کی کالر یعنی ہنسلی کی ہڈی اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں جس کی سرجری انہوں نے یکم رمضان کو کروائی۔

اداکارہ نے اپنی سرجری کا اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ کافی عرصے سے اس تکلیف کے ساتھ کام کررہی تھیں لیکن اب سرجری کے بعد وہ تین سے چار ماہ تک کیمرے سے دور رہیں گی اور صرف میوزک آئیڈیاز، سکرپٹس اور اپنے برانڈز کے لیے کام کریں گی۔