گوگل کا صارفین کے اکاؤنٹس محفوظ کرنے کیلئے اقدام

کیلیفورنیا(رم نیوز)گوگل نے صارفین کے اکاؤنٹس محفوظ کرنے کیلئے سکیورٹی اقدامات کیے ہیں ۔ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے صارفین کے اکاؤنٹ کو سائبر حملہ آوروں سے محفوظ کرنے کے لیے نیا پاسورڈ سکیورٹی الرٹ متعارف کرا دیا ہے۔ پاسورڈ بوسٹ فارم جو کہ گوگل کے وسیع سکیورٹی اپ گریڈ کا ایک حصہ ہے سب سے پہلے آئی فون اور کمپیوٹر صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جبکہ اس ماہ کے آخر میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

اس سے قبل گوگل اپنے صارفین کو کسی ڈیٹا خلاف ورزی میں ان کا پاسورڈ لیک ہونے کے متعلق آگاہ کیا کرتا تھا لیکن اب صارفین کو ایسے پاسورڈ کے متعلق بھی بتایا جائے گا جو نہ صرف غیر محفوظ ہوں گے بلکہ ان پاسورڈز کے متعلق بھی بتایا جائے گا جو کمزور ہوں گے اور جن کو دوبارہ استعمال کیا جا رہا ہو گا۔