پنجاب حکومت نےا یئر ایمبولینس کےلیے سکائی ونگز ایوی ایشن کی خدمات حاصل کرلیں

لاہور(رم نیوز) پنجاب حکومت نےا یئر ایمبولینس کےلیے سکائی ونگز ایوی ایشن کی خدمات حاصل کرلیں۔پنجاب حکومت کے ایئر ایمبولینس سروس کےلیے جدید طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ ایئر ایمبولینس سروس کے لیے استعمال ہونے والے جدید طیاروں کی تصاویر سامنے آگئیں۔سکائی ونگز نے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کے لیے ٹینڈر کی کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گذشتہ دنوں صوبے میں مریضوں کو بڑے ہسپتالوں میں بنا کسی مشکل منتقل کرنے کے لیے ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔