فلسطین کی مستقل رکنیت کا معاملہ ۔۔۔۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ووٹنگ آج ہوگی

نیویارک(رم نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کو مکمل ریاست کی رکنیت دینے کی درخواست پر آج ووٹنگ ہوگی۔اس میں 193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو سفارش کی گئی ہے کہ ریاست فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت میں داخل کیا جائے۔کونسل کی قرارداد منظور کرنے کیلئے اس کے حق میں کم از کم 9 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اور امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس یا چین کی طرف سے کوئی ویٹو نہیں ہوتا ہے۔

سفارتکاروں کا خیال ہے کہ اس اقدام کو کونسل کے 13 ارکان کی حمایت حاصل ہو سکتی ہے۔کونسل کے رکن ملک الجزائر نے درخواست کی تھی کہ اس پر جمعرات کی سہ پہر مشرق وسطیٰ پر سلامتی کونسل کے اس اجلاس کے موقع پر ووٹنگ کی جائے، جس میں متعدد وزراء شرکت کریں گے۔