بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحالی کیلئے اپیل پر سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (رم نیوز) بشریٰ بی بی کی سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کے حوالے سے درخواست بحالی کی اپیل پر سماعت آج ہو گی۔ بشریٰ بی بی کی سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی سے متعلق منسوخ ہونے والے درخواست کی بحالی کیلئے دائر اپیل پر آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہو گی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اپیل سنیں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چند روز قبل عدم پیروی پر درخواست خارج کر دی تھی۔بشریٰ بی بی کے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گِل اور خالد یوسف چودھری نے منسوخ ہونے والی درخواست بحالی کیلئے ایک روز قبل اپیل دائر کی تھی۔