سٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہتری کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں 165 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 70 ہزار 499 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 150 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 70 ہزار 333 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔