متحدہ عرب امارات میں بارش کا سلسلہ تھم گیا

دبئی(رم نیوز)متحدہ عرب امارات میں بارش کا سلسلہ تھم گیا۔ حکومت کی جانب سے موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان کردیا گیاہے۔ دبئی ٹرام اور میٹرو سروس مکمل بحال ہوگئی ، دبئی کی سب بڑی ہائی وے شیخ زائد پر ٹریفک کی بڑی حد تک روانی بحال ہوگئی ہےجبکہ مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کام جاری ہے۔

امارات کی متعدد شاہراہوں کو کھول دیا گیا ہے تاہم شارجہ کے متعدد علاقوں میں اشیاء خور و نوش کی سپر اسٹورز تک ترسیل تاحال معطل ہے۔شارجہ اور عجمان میں پانی کی نکاسی کی کوششیں جاری ہیں، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔دبئی و دیگر ریاستوں میں آج اور کل بھی سکولز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، حکام کی تعلیمی اداروں کو ریموٹ لرننگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔