واشنگٹن (رم نیوز)امریکہ نے افغانستان سمیت 12 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو آئندہ پیر سے نافذ العمل ہوں گی۔ پابندیوں میں پاکستان شامل نہیں ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے سابق بائیڈن انتظامیہ کو تاریخ کی ناکام ترین حکومت قرار دیا اور کہا کہ گزشتہ انتظامیہ نے ہر شعبے میں خراب کارکردگی دکھائی۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کے آنے کے بعد مہنگائی میں کمی آئی اور ملازمتوں کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کے لیے سنہری دور کا آغاز ہو چکا ہے اور امریکہ ایک امن پسند قوم ہے۔
امریکہ نے افغانستان سمیت 12 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں
