کراچی میں آج صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، شدت 2.6 ریکارڈ

کراچی(رم نیوز)شہر قائد کراچی میں آج صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 2.6 ریکارڈ ہوئی، جبکہ اس کا مرکز ملیر کے جنوب مشرق میں زمین سے تقریباً 40 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

بلوچستان کے علاقے تربت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی اور مرکز زمین سے 34 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ دونوں علاقوں میں کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔