ایران-اسرائیل جنگ پر جی 7 ممالک میں اختلافات، ٹرمپ اجلاس چھوڑ کر واپس چلے گئے

ٹورنٹو (رم نیوز)جی 7 ممالک کے سربراہی اجلاس میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر سخت اختلافات سامنے آئے جس کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اجلاس ادھورا چھوڑ کر واشنگٹن واپس چلے گئے۔اجلاس کے دوران امریکی صدر نے ایران اور اسرائیل کے تنازع پر مشترکہ بیان پر دستخط کرنے سے انکار کیا، جبکہ جی 7 نے اسرائیل کے دفاعی حق کی حمایت کی اور ایران کو خطے میں عدم استحکام کا باعث قرار دیا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ امن مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے اجلاس ترک کرنے کے بعد قومی سلامتی کونسل کو حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی، جبکہ پینٹاگون نے بھی مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی۔