پشین (رم نیوز)بلوچستان کے ضلع پشین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلے کا مرکز پشین شہر سے 21 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا، جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کا دورانیہ مختصر تھا لیکن شدت معمولی نوعیت کی تھی، جس کے باعث شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔تاحال ریسکیو اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے نقصانات کے حوالے سے کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔