تل ابیب اور یروشلم میں زور دار دھماکوں کی آوازیں، ایران کے مزید حملوں کا خدشہ

یروشلم/تل ابیب (رم نیوز)اسرائیلی دارالحکومت یروشلم اور معاشی مرکز تل ابیب میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جب کہ اسرائیلی دفاعی فورسز (IDF) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران کی جانب سے مزید میزائل حملے متوقع ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق تاحال ان دھماکوں سے ممکنہ نقصان یا ہلاکتوں کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔