سپریم کورٹ نے ججز کی سنیارٹی اور ٹرانسفر کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، آج سنائے جانے کا امکان

اسلام آباد(رم نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ججز کی سنیارٹی اور تبادلے کے حوالے سے اہم آئینی کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عدالت نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ مختصر فیصلہ آج ہی سنایا جا سکتا ہے۔

یہ کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تقرری اور تبادلے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے بعد زیر التوا تھا۔ پانچ رکنی آئینی بینچ کی سربراہی جسٹس محمد علی مظہر کر رہے ہیں۔

سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل مکمل ہو گئے ہیں اور عدالت نے ججز کی سنیارٹی، تقرری اور تبادلے کے قانونی پہلوؤں پر تفصیل سے غور کیا ہے۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔