ججز سنیارٹی اور تبادلے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیاگیا

اسلام آباد(رم نیوز) ججز سنیارٹی اور تبادلہ سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیاگیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تین دو کی اکثریت سے ججز کی درخواستوں کو مسترد کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کاکہنا ہے کہ ججز کا تبادلہ غیر آئینی نہیں ہے۔ جسٹس محمد علی ، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس صلاح الدین نے اکثریتی فیصلے سے اتفاق کیا۔