ایران کے جوہری پروگرام اور جنگ بندی پر مذاکرات آج جنیوا میں ہوں گے

جنیوا (رم نیوز)ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جوہری پروگرام اور خطے میں جنگ بندی کے حوالے سے اہم مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہوں گے۔ جرمنی، فرانس، برطانیہ کے اعلیٰ سفارتکاروں کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہوں گے۔ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ اسی ہفتے استنبول میں او آئی سی کا اجلاس ہوگا جس میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایرانی وزیر خارجہ شرکت کریں گے۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ "دشمن پر جہنم کے دروازے کھول دیے گئے ہیں" اور حملے جاری رہیں گے۔ اب تک 27 اسرائیلی ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ پاسداران انقلاب نے لورستان میں اسرائیلی ڈرون مار گرائے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے قوم کو ہمت دینے کے لیے کہا کہ "فتح اللہ کی طرف سے ہے، مایوس نہ ہوں اور اتحاد قائم رکھیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ حملے محدود نشانے پر کیے گئے ہیں اور اسرائیلی شہری فوجی علاقوں سے دور رہیں۔ ایرانی ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 639 ایرانی شہید اور 1,220 زخمی ہو چکے ہیں۔