کراچی میں آج موسم مرطوب، جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

کراچی (رم نیوز) کراچی میں آج موسم مرطوب رہنے کے ساتھ ساتھ جزوی ابر آلود ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔

ہوا میں نمی کی شرح تقریباً 69 فیصد ہوگی جبکہ سمندری ہوائیں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے، جو موسم کو نسبتا خوشگوار بنائیں گی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو موسم کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔