سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے ؟

کراچی (رم نیوز)کاروباری ہفتے کے اختتامی دن سٹاک مارکیٹ میں جمعے کی صبح جب کاروبار کا آغاز ہوا تو مارکیٹ نے مثبت اشارے دیے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ہنڈرڈ انڈیکس 120,652 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی جب گزشتہ روز مارکیٹ 463 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوئی تھی اور انڈیکس 120,002 پوائنٹس پر آ گیا تھا۔